کاروان آل محمد  سندھ کے سالار سجاد علی چانڈیو اور کاروان آل مصطفی کے سالار غلام مہدی چانڈیو نے سکرنڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس

20

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) کاروان آل محمد  سندھ کے سالار سجاد علی چانڈیو اور کاروان آل مصطفی کے سالار غلام مہدی چانڈیو نے سکرنڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی کی جانب سے اربعین کے سڑکوں پر سفر پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہر سال کروڑوں اربعین کو سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس سال بھی لاکھوں لوگوں نے تیاری کر لی ہے، ان کے ویزے اور ٹکٹ بھی فائنل ہو چکے ہیں، اور وہ تین دن میں روانہ ہونے والے ہیں۔ لیکن وفاقی وزیر نے اچانک پابندی لگا کر زائرین کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومتی پابندی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ وفاقی حکومت نے پابندی کا حکم واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حاجیوں کا تقریباً چار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اگر فیصلہ برقرار رہا تو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے، اس لیے ہم وفاقی وزیر محسن نقوی سے سڑک کے ذریعے سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران ثاقب علی، شہزادقاسم چانڈیو اور اشرف عرف گڈو چانڈیو بھی موجود تھے۔

Comments are closed.