سکرنڈ میں شہید بے نظیر بھٹو ویٹرنری یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پوائنٹ بسیں بند کرنے، ہاسٹل تعمیر نہ کرنے اور دیگر مسائل کے خلاف سکرنڈ،نوابشاہ روڈ پر احتجاجی دھرنا

25

سکرنڈ (رپورٹ :راج کماراوڈ )
سکرنڈ میں شہید بے نظیر بھٹو ویٹرنری یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پوائنٹ بسیں بند کرنے، ہاسٹل تعمیر نہ کرنے اور دیگر مسائل کے خلاف سکرنڈ،نوابشاہ روڈ پر احتجاجی دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی،اس موقع پر احتجاج میں شریک طلبہ نادر علی چانڈیو، علی رضا، کائنات چنہ ، شفیق جمالی، عمران علی کیریو اور دیگر نے امن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہم سے لاکھوں روپے فیسیں وصول کر رہی ہے، لیکن بدلے میں ہمیں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں،ہمیں پینے کا صاف پانی تک نہیں دیا جا رہا، جب کہ چند دن قبل ہماری پوائنٹ بسیں بھی بند کر دی گئی ہیں،طلبہ نے کہا کہ یونیورسٹی کو قائم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں،لیکن اب تک ہاسٹل تعمیر نہیں کیے گئے،جس کے باعث طلباء سخت پریشانی اور مایوسی کا شکار ہیں،ہمارا بی ایس ڈپارٹمنٹ تاحال ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے رجسٹرڈ نہیں ہے، جو ہمارے مستقبل کے لیے خطرناک ہے، طلبہ نے گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر یونیورسٹی میں ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

Comments are closed.