
آج، 28 جون 2025 کو، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کا امکان، یہ بارشیں شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔
متوقع بارشوں والے علاقے:
– ڈیرہ بگٹی، پیرکوہ، پھیلاوغ، بیکڑ، لوپ، سوئی، زین کوہ، سھوری دربار، سنگسیلا
– کوہلو، کاہان، جنتلی، ماوند، دکی، تمبو
– بارکھان، رکنی، موسیٰ خیل، شیرانی، کنگری، مختار، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ
– کوئٹہ، مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، وڈھ، کنجی، دریجی، بیلا، چاغی، آواران، لسبیلہ، اوتھل، حب
– سبی، لہڑی، بختیار آباد، تلی، ڈیرہ مراد جمالی، صحبت پور، چھتر، ربیع کینال، روجھان جمالی، منجھوشوری، بھاگ
یہ بارشیں نہ صرف گرمی کی شدت کو کم کریں گی بلکہ زمین کی پیاس بھی بجھائیں گی۔ بعض علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔




