آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ، پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل

42

باسیتیر۔27جولائی  :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ شرفین ردرفورڈ 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ رومین پائول اور رومیرو شیفرڈ نے 28، 28 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایرون ہارڈی، زاویر بارٹلیٹ اور شان ایبٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیمرون گرین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔ جوش انگلس نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم سب سے دھواں دار کارکردگی گلین میکسویل کی رہی جنہوں نے صرف 18 گیندوں پر 6 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 47 رنز اسکور کیے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیدایا بلیڈز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed.