نصیرآباد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹے گئے 2 پولیس اہلکار معطل۔

17

 نصیرآباد منجھوشوری پولیس کی حدود میں گشت کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے گشت پر مامور اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فار ہو گئے۔

واقعے کے بعد فرائض میں غفلت برتنے پر کانسٹیبل اللہ رکھیہ اور کانسٹیبل وزیر علی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.