برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 28جنوری کو برقی لائنوںاور تنصیبات کی ضروری مرمت کے سلسلے میں شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ریگی، ایف سی ،کچلاک ون فیڈرزسے ایک بجے دن سے شام پانچ بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز زہری گرڈاسٹیشن میں مرمت کے سلسلے میں 11KV نورگاما، چشمہ اور رحیم فیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 6بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 29جنوری کو زہری گرڈاسٹیشن کے 11KVبابل، تالون فیڈرزسے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندہوگی علاوہ ازیں اُسی روز پشین گرڈاسٹیشن میںسالانہ ٹیسٹنگ کے کام کے سلسلے میں نیو ملک یار، اسماعیل زئی، اولڈملک یار، کمال زئی، درویش آباد پشین III، خان شہید اور ایف سی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔