چین کی حکومت نے نئے قسم کی وائرس کرونا کی کھوج لگا لی ہے،پاکستانی سفیرنغمانہ ہاشمی

0 26

بیجنگ (این این آئی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کرونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چین کی حکومت نے نئے قسم کی وائرس کرونا کی کھوج لگا لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس چین میں تیزی سے پھیل رہا ہے،کرونا وائرس کا علاج مشکل اور طویل ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کرونا وائرس کاشکار نہیں ہوا،پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے رابطہ میں ہے،چینی حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وائرس کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی حکومت نے وائرس سے متعلق ہدایات جاری کر رکھی ہیں،چین میں موجود پاکستانی شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر مت نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.