لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی، مگر خلاف ورزیاں جاری ہیں، اقوام متحدہ

0 27

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کسی ملک کا نام نہیں لیاجس نے لیبیا میں متحارب فریقوں کو ہتھیار مہیا کیے ہوں تاہم بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران متعدد کارگو پروازوں کے ذریعے یہ ہتھیار مشرقی اور مغربی لیبیا میں مختلف مقامات پر پہنچائے گئے۔ مختلف ممالک نے قریب دو ہفتے قبل برلن منعقدہ ایک کانفرنس میں لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی کا احترام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.