ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز فورس کی بڑی کارروائی،

21

خبرنامہ خضدار 26 جولائی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر لیویز فورس کی بڑی کارروائی، بولان کالونی میں ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، ساتھی فرارڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس خضدار نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بولان کالونی میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واردات پولیس ایریا میں ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کیا جائے گا  چند روز قبل بولان کالونی خضدار میں ایک گھر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی تھی جس میں مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر پچاس لاکھ روپے نقدی، ایک ایگزیو گاڑی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔ واقعہ کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی خضدار نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیویز فورس کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ لیویز سی آئی اے ٹیم نے خفیہ مخبر کی مدد سے ملزمان کے ٹھکانے کی نشاندہی کی، جس پر گزشتہ رات سنی ایریا میں لیویز لائن انچارج نوراحمد زہری، محرر ریاض احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر ولد محمود قوم میروانی کو گرفتار کرلیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واردات میں استعمال کی گئی پولیس وردی، ماسک اور دیگر آلات کی نشاندہی کی، جو موقع پر برآمد کر لیے گئے۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے، جن میں حزب اللہ ولد محراب خان سناڑی، اسداللہ ولد محراب خان، عزیر احمد ولد شفیع محمد سناڑی، اور بھاول خان شامل ہیں۔ تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف بھی سامنے آیا کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان اور جس گھر میں واردات ہوئی ہے یہ آپس میں رشتہ دار نکلے، تاہم مذکورہ ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز فورس کا مختلف علاقوں میں چھاپے مار کاروائی اور ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔` ڈپٹی کمشنر خضدار نے اعلان کیا ہے کہ مفرور ملزمان کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جب کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ? راز میں رکھا جائے گا۔خضدار لیویز کی بروقت کارروائی کو شہر میں امن و امان کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شہری حلقوں نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی ہے.

Comments are closed.