محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دکی کے زیر اہتمام دُکی میں بھنگ کے خاتمے کی صوبائی مہم 2025 کے سلسلے میں آج ایک مشترکہ سروے کیا گیا۔

23

دکی 26 جولائی:۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دکی کے زیر اہتمام دُکی میں بھنگ کے خاتمے کی صوبائی مہم 2025 کے سلسلے میں آج ایک مشترکہ سروے کیا گیا۔ اس کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس دکی، لیویز فورس دکی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی سروے کے دوران تحصیل تھل چوٹیالی کے موضع جالار میں صرف ایک ایکڑ زمین پر بھنگ کی کاشت کی نشاندہی ہوئی، جس پر فوری قانونی کارروائی اور فصل کی تلفی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اور شریک اداروں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت سخت اور بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کی کاشت اور اس کی ترسیل جیسے عناصر کی نشاندہی میں تعاون کریں تاکہ ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ حکام کے مطابق یہ مہم نہ صرف فصلوں کی تلفی تک محدود ہے بلکہ عوامی شعور بیدار کرنے، نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کا ایک جامع منصوبہ ہے۔

Comments are closed.