ایف آئی اے گوجرانوالہ زون – پاسپورٹ ایجنٹ مافیا اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں ، 7 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون – پاسپورٹ ایجنٹ مافیا اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں ، 7 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کا پاسپورٹ آفس منڈی بہاءالدین میں چھاپہ مار کارروائی
پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں پاسپورٹ آفس کے اہلکار بھی شامل
گرفتار ملزمان میں محمد شریف، کلیم اللہ، راجہ زبیر، راجہ عامر، علی احمد، ندیم عباس اور حماد علی شامل
ملزمان شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے
چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں، برتھ سرٹیفیکیٹ برآمد
ملزمان سے ب فارم ، نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس، موبائل فونز اور 2 لاکھ روپے سے زائد برآمد
ملزمان کو گرفتار کر تفتیش شروع کردی گئی ہے
نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں ۔
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.