محکمہ ءتعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار ، نامور ماہرتعلیم ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی سی ای او افس میں مارننگ اسمبلی کا انعقاد کیا گیا ۔

23

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ءتعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار ، نامور ماہرتعلیم ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی سی ای او افس میں مارننگ اسمبلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں تلاوت قرآن مجید فرقان حمید اور نعت سرور کائنات،فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت حاصل کی گئی ۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نےقرآن مجید فرقان حمید اور سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری تعلیمات کی روشنی میں مختصرا” اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے خوف خداوندی کے تحت فرائض منصبی کی انجام دہی اور اخلاقی اقدار پر بھی روشنی ڈالی ۔ سی ای او آفس کا سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا ۔ واضح رہے کہ ممتاز ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اللہ تعالی اکے فضل و کرم سےاپنی اعلی ا خداداد انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں ممتاز مقام رکھتے ہیں ۔ قبل ازیں موصوف بطور سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب اور سی ای او ایجوکیشن خوشاب اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے کر نامور ہوئے ہیں اور انہیں صوبائی لیول پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازات و ایوارڈز سے بھی سرفراز کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.