سندھ پولیس میں بھرتی کے لیے تحریری اور زبانی ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا
سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ) سندھ پولیس میں بھرتی کے لیے تحریری اور زبانی ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف شہروں نوابشاہ، سکرنڈ، ڈور، باندھی اور قاضی احمد کے نوجوانوں نے قاضی سرفراز میمن چوک سکرنڈ پر منصور گاہو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر غلام جیلانی جلبانی، صدام برہمنی، یاسر زرداری، شاہد جمالی، عارف بروہی اور منصور گاہو نے الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ پولیس کے مقرر کردہ قانون کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے امتحانات پاس کیے ہیں جب کہ ہم نے سکرنڈ کمانڈو سینٹر میں تحریری ٹیسٹ پاس کیا ہے اور فزیکل ٹیسٹ فورٹ شاہد پور سینٹر کے حکم پر نہیں کرائے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 1100 امیدواروں میں سے 219 امیدواروں کو آفرز دی گئی ہیں جبکہ صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ 50 ہزار سیٹیں خالی ہیں پھر بھی انہیں آرڈر نہیں مل رہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں، ہمارا اعتماد ختم کیا جا رہا ہے۔ اگر آفر آرڈر نہ دیئے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے:
Comments are closed.