اہم خبریںپاکستان

نواز کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اب یہ تعین کرنا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی رپورٹس جعلسازی سے تیارکرائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کی صورت میں اس میں کون کون ملوث ہے؟ اس معاملے میں آزادکمیشن بٹھانا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button