وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد

19

اسلام آباد۔25جولائی :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ جمعہ کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے قمر زمان کائرہ کیلئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمر زمان کائرہ ملک کے مخلص سیاستدان اور جمہوری اقدار کے علمبردار ہیں، وہ میرے لئے قابل احترام ہیں، ہمارے خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کی مکمل شفایابی کے لئے دعا گو ہیں۔ بدر شہباز وڑائچ نے اس موقع پر کہا کہ قمر زمان کائرہ نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے، ان کی صحت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے۔ واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ حال ہی میں دل کی سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں

Comments are closed.