ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صلالہ بازار میں جاری سیوریج لائن کے منصوبے اور شاہی تمپ روڈ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا اچانک معائنہ کیا

16

تربت 25 جولائی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صلالہ بازار میں جاری سیوریج لائن کے منصوبے اور شاہی تمپ روڈ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت دی گئی کہ کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معیار پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر منصوبے مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوئے یا ناقص تعمیراتی کام کی شکایات موصول ہوئیں، تو ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کیچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی کوتاہی یا غیر معیاری کام کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت اصلاحی اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیچ کی ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.