گلگت ؛ صوبہ بھر میں سیلابی تباہ کاریوں سے اب تک 9 افراد جابحق ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین، 2 بچے بھی شامل ہیں ۔۔ ترجمان صوبائی حکومت
گلگت ؛ صوبہ بھر میں سیلابی تباہ کاریوں سے اب تک 9 افراد جابحق ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین، 2 بچے بھی شامل ہیں ۔۔ ترجمان صوبائی حکومت
گلگت ؛ لاپتہ افراد کی تعداد 10 سے 12 ہوسکتی ہے ۔۔ فیض اللہ فراق
گلگت ؛ سیلاب کی تباہ کاریوں سے 500 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں ۔۔ ترجمان صوبائی حکومت
گلگت ؛مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں ۔۔ ترجمان
گلگت ؛ صوبہ بھر میں 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئی ہیں ۔۔ ترجمان
گلگت ؛لاتعداد دکانیں و مویشی خانے تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں کے ساتھ بہہ گئی ہے ۔۔ ترجمان
گلگت ؛سب سے زیادہ مالی و جانی نقصانات ضلع دیامر میں ہوئی ۔ ترجمان
گلگت ؛ سیلابی تباہ کاریوں سے درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔۔ ترجمان
گلگت ؛ 300 سے زائد پھنسے مسافروں اور سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا ۔۔ ترجمان صوبائی حکومت .
گلگت ؛ ریسکیو و سرچ آپریشن میں پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔۔۔ ترجمان
گلگت ؛ جی بی سکاؤٹس کے جوانوں نے بھی ریسکیو آپریشن و امدادی کاروائیوں میں بھر پور حصہ لیا ۔۔۔ ترجمان
گلگت ؛ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے ۔۔ ترجمان
گلگت ! صوبے کے مختلف علاقوں میں پانی کے بہاؤ اور سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ترجمان
گلگت ؛ سلائڈنگ اور پانی کے بڑھنے بہاؤ کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔۔ ترجمان
گلگت ! بڑھتے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے سڑکوں کی بحالی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔۔ ترجمان
گلگت ؛ امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پانی و بجلی کی بحالی کیلئے کام شروع ہے ۔۔ ترجمان
گلگت ؛ صوبائی حکومت متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑے گی ہر ممکن مدد کرے گی ۔۔ فیض اللہ فراق
Comments are closed.