• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

شیخ رشید کی وزیر ریلوے سے ملاقات ، کرونا وائیرس سے ہلاک ہونے والوں پر چینی سفیر سے اظہار ہمدردی

web desk by web desk
February 25, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
شیخ رشید کی وزیر ریلوے سے ملاقات ، کرونا وائیرس سے ہلاک ہونے والوں پر چینی سفیر سے اظہار ہمدردی

 اسلام آباد (این این آئی)چین کے پاکستان میں سفیرعزت مآب یاؤ جِنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں چین میں کرونا وائیرس سے ہلاک ہونے والوں پر چینی سفیر سے اظہار ہمدردی کیا گیا ۔ملاقات میں سیکرٹری ، چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی بھی موجود تھے ۔چین میں کرونا وائیرس سے ہلاک ہونے والوں پر چینی سفیر سے اظہار ہمدردی کیا گیا ۔ شیخ رشید نے کہاکہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت ؛ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال، منصوبوں پر کام کی رفتارمزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ مارچ میں وزارت پلاننگ سے منظوری کے بعد پشاور،کراچی مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبہ رواں مالی سال میں ہی شروع ہو جائیگا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ۔ امید ہے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کو تیز کی جائیگا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی بھی خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ اور کے سی آر کی بحالی جلد سے جلد مکمل ہو،اس کے لئے چین سے ملکر ضروری اقدامات لینگے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ 1800کلو میٹر ایم ایل ون منصوبے پر تقریباً نو ارب ڈالر لاگت آئیگی؛ پانچ سال میں مکمل ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہاء اہم ہے، چینی شراکت داری سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا -چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے روڑ اور ریل انفرا سٹرکچر کو تیزی سے ترقی دینا نا گزیر ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین تمام حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Previous Post

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار ایک بڑی پیش رفت ہے، فردوس عاشق اعوان

Next Post

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان کا کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Next Post
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان کا کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان کا کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.