وزیراعلی پنجاب سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات،سیاسی امور و عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال

0 28

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے 90شاہراہ قائداعظم پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی ناکام رہیں گے۔ پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے اور نہ پریشر گروپ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ہمارا مقصد نیک اورسمت درست ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.