کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیر اہتمام زیارت فٹبال گراونڈ میں جنگلات کے زمینوں کی اندراج کے سلسلے میں گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا
زیارت 24جولائی :۔کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیر اہتمام زیارت فٹبال گراونڈ میں جنگلات کے زمینوں کی اندراج کے سلسلے میں گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا جرگہ میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ چیئر مین عبدالستار کاکڑ، ڈپٹی چیئر مین حبیب اللہ پانیزئی، حاجی باز محمد دمڑ، حاجی راز محمد دمڑ، حاجی خان محمد دمڑ، ملک ظاہر خان کاکڑ، ملک ایاز دمڑ، ملک گل رنگزیب، سردار عتیق الرحمن، ملک عبدالجلیل، ملک لاجور دمڑ، ملک محراب، سردار عبداللہ خان سمیت جرگے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جرگے سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کہ آج تک اگر کسی نے میرے یا میرے خاندان کے نام ایک انچ زمین اپنے فائدے کے لیے الاٹمنٹ ثابت کیا تومیں ہمیشہ کے لیے سیاست کو خیر باد کہوں گا، ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں ہم اپنے علاقے کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک زیارت کے فاریسٹ زمینوں کے الاٹمنٹ کی بات ہے تو پاکستان بننے سے پہلے انگریز کے دور میں کبھی دو ہزار کبھی دس ہزار اور اور کبھی ایک لاکھ ایکڑ زمینوں کی الاٹمنٹ وقتاً فوقتا بلوچستان کے جن اضلاع میں جنگلات موجود ہیں ان اضلاع میں بھی ہوتی رہی ہے، ضلع زیارت میں آخری بار فاریسٹ زمینوں کی الاٹمنٹ 2017میں ہوئی ہے اس وقت زیارت میں عوامی نمائندہ جمعیت کا تھا اور پشتونخوا میپ اقتدار میں تھی عبدالرحیم زیارتوال صوبائی وزیر کے عہدے پر فائز تھے عبدالرحیم زیارتوال کے دستخط اور سٹیمپ سے دو ہزار سترہ میں زیارت کے زمینوں کی الاٹمنٹ ہوئی ہے جو کہ ریکارڈ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مزہبی پرست جھوٹا پروپیگنڈے کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو کہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ دنوں زیارت میں آل پارٹیز نے جو جرگہ منعقد کیا وہ بری طرح فلاپ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وطن کے اصل محافظ ہم ہیں ہم ہی اس وطن کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ہمارا کردار روشنی کی طرح عیاں ہےانہوں نے جرگہ میں زیارت سنجاوی، ہرنائی کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ ہماری طاقت اور سرمایہ ہیں . عوامی جرگہ سے ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی نے نے بھی خطاب کیا اور حکومتی موقف کو واضح کیا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جہاں جنگلات موجود ہیں وہاں یہ ڈیپارٹمنٹل پروسس جاری رہا ھے اور اسکے رجسٹریشن کے نوٹیفیکیشنز ہوتے آرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسی جنگلات کی خاطر زیارت کا نام دنیا میں مشہور ہے اور ایک مشہور سیاحتی مقام ہے لہٰذا آپ مطمئن رہے زیارت آپ کا ہیں اور آپ ہی ان کے مالک ہیں ریاست نہ آپ کو آپنی سرزمین سے ضلع بدر کریگی اور نہ ہی آپ کو کوئی نقصان پہنچئے گا۔ محکمہ جنگلات اپنی ذمہ داری محنت اور خلوص نیت سے ادا کرےگا اور جنگلات ایکٹ کے مطابق ضلع کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے گا۔
Comments are closed.