ڈپٹی کمشنر چاغی عطاءالمنعم کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا

16

دالبندین24جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطاءالمنعم کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید سیاپاد، ڈبلیو ایچ او کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر شیر محمد سنجرانی، اسپورٹس آفیسر محمد یونس سمالانی، ڈی ایس پی اسداللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی سطح پر حکمتِ عملی طے کی گئی اور جاری مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عطاء المنعم نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مو¿ثر نگرانی اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں شریک افسران نے بھی پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.