ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہےکہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو دن 9 بجکر 24 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ سول لائن نزد روبینہ شاہین ہاسپٹل گاڑیوں کی ورکشاپ میں کان کی لکڑی سے بنی چھت بارش کے سبب گر گئی جس کی زد میں آ کر 5 لوگ زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا زخمیوں میں ہڈالی کے 15 سالہ بلال،19 سالہ علی رضا،29 بلاک جوہرآباد کے61 سالہ اشرف علی، 65 سالہ محمد خالد اور 15 والی پلی کے 25 سالہ رہائشی محمد جعفر شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن کو سرانجام دینے کیلئے 1 ریسکیو موٹر بائیک ،2 ایمبولینسز اور 1 فائر وہیکل اور 11 ریسکیو عملہ نے خدمات سر انجام دیں۔
Comments are closed.