کندھ کوٹ: ” ویڈیو لنک اجلاس “
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت لاڑکانہ و سکھر ڈویژن کی محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلے میں ویڈیو لنک اہم اجلاس ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ میں منعقد ہوا
اجلاس میں لاڑکانہ و سکھر ڈویژن کے ڈی آئی جیز صاحبان تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور ملت جعفریہ کے علماء و اکابرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی ، شیعہ علماء کونسل ضلع کشمور کے ضلعی صدر جمیل حیدر ، مولانا سید باقر شمسی ، سید کاظم شاہ ، نذیر احمد میرانی اور فرمان علی گولو نے شرکِت کی۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی نے ضلع بھر کے تمام جلوس عزاء و مجالس عزا کی فول پروف سیکیورٹی و درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
Comments are closed.