کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال – میپکو ملازم گرفتار

24

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال – میپکو ملازم گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی کاروائی

رشوت کے عوض بل کم کرنے میں ملوث میپکو اہلکار گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت خالد شریف کے نام سے ہوئی

ملزم میپکو میلسی میں بطور میٹر انسپکٹر تعینات تھا

ملزم کو رنگے ہاتھوں 70 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا

ملزم نے شہری سے بل کم کرنے کے عوض رشوت وصول کی

ملزم نے شہری کا ڈیٹیکشن بل 20 لاکھ روپے سے کم کر کے 4 لاکھ روپے کرنے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزم کے ساتھ شامل دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.