گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈسٹرکٹ مستونگ میں اسپلنجی کے قریب ایف سی کانوائے پر فائرنگ کے نتیجے میجر زیاد سلیم کی شہادت اور دیگر چار سپاہیوں کے زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار
کوئٹہ 23 جولائی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈسٹرکٹ مستونگ میں اسپلنجی کے قریب ایف سی کانوائے پر فائرنگ کے نتیجے میجر زیاد سلیم کی شہادت اور دیگر چار سپاہیوں کے زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان امن و آشتی کا گہوارہ ہے اور صوبہ کی پرامن صورتحال کو کسی بھی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے شہید میجر زیاد سلیم کی مغفرت اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
Comments are closed.