ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کے ساتھ شہر سے ہر قسم کی گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے پر مکمل عملدرآمد
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کے ساتھ شہر سے ہر قسم کی گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں چمن شہر سے تمام ٹرانسپورٹ کمپنی کوچ بس و منی بس ویگن ٹرک اور دیگر گاڑیوں کی چمن شہر سے چمن ماسٹر پلان منتقلی کے فوائد اور وہاں پر فراہم کی گئی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں میں چمن شہر کے تمام ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان اور سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی صفائی ستھرائی یقینی بنانے شہر میں شور و غل کم کرنے کاروبار کو وسعت دینے اور طلباء و طالبات اور دیگر اداروں کی آفیسران اور سٹاف کی اپنے سکولز اور محکموں میں بروقت پہچنے اور ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا اور انکی بروقت علاج و معالجہ کرنا اور دیگر انگینت فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور شہر سے تمام گاڑیوں کو چمن ماسٹر پلان منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مفاد عامہ کی خاطر ہمہ وقت ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج کے بعد شہر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی داخلے آور کھڑے کرنے پر زمہواروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Comments are closed.