صوبے بھر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے سردار بابا غلام رسول خان عمرانی

15

نصیرآباد23جولائی ۔صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیع تر مفاد میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نوجوانوں کو باعزت طریقے سے روزگار کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ صوبے کے نوجوان معاشی طور پر مضبوط ہوں اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے مواقع میسر آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابا عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی مشیر نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے صوبے کی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے خاندانوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور محنت و ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں، حکومت ان کے ساتھ ہے اور انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر روزگار حاصل کر کے اپنے علاقے اور صوبے کا نام روشن کر سکیں۔

Comments are closed.