ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے انجمن تاجران تربت کے وفد نے ملاقات کی

19

تربت23 جولائی ۔:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے انجمن تاجران تربت کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تربت شہر کے تجارتی معاملات اور تاجروں کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد ضلعی انتظامیہ کو بازار کے حقیقی مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کی کرنا تھا وفد میں انجمن تاجران کے اراکین نثار احمد جوسکی، اعجاز احمد جوسکی اور حاجی کریم بخش شامل تھے، جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد نے بازار میں درپیش متعدد امور کی نشاندہی کی جن میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے، پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنانے، مصنوعی مہنگائی کے تدارک، اور مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے جیسے نکات شامل تھے۔ وفد نے موقف اختیار کیا کہ اگر پرائس کنٹرول میکانزم کو موثر انداز میں فعال کیا جائے تو نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ تاجروں کے لیے بھی بہتر کاروباری ماحول میسر آئے گا وفد نے تربت میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے سنگین مسائل پر بھی توجہ دلائی، جن کے باعث تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔ ساتھ ہی، بازار میں ضلعی انتظامیہ کے باقاعدہ دوروں اور نگرانی کے نظام کو مو¿ثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے انجمن تاجران کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تمام شکایات اور تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا شہر کی معیشت میں کلیدی کردار ہے اور ان کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرنے کا بھی عندیہ دیا تاکہ تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری سے مسلسل رابطے میں رہے گی اور باہمی مشاورت سے بازار کے مسائل حل کیے جائیں گے تاکہ تربت شہر میں ایک پرامن، فعال اور خوشحال کاروباری ماحول ہوسکے۔

Comments are closed.