جامعہ بلوچستان اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت MoU پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت جامعہ میں فری ڈسپنسری قائم کی جائے گی جہاں طلبہ و عملے کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

23

کوئٹہ23جون: جامعہ بلوچستان اور قرشی فاؤنڈیشن کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت MoU پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت جامعہ میں فری ڈسپنسری قائم کی جائے گی جہاں طلبہ و عملے کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس معاہدے میں ایسٹرن میڈیسن کے طلبہ کے لیے کلینیکل روٹیشن اور عملی تربیت کے مواقع بھی شامل ہیں۔یہ معاہدہ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور قرشی فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب عدیل سعید میر کے درمیان ایک خصوصی تقریب کے دوران طے پایا۔اس موقع پر نیشنل کونسل فار طب NCT کے صدر اور طب مشرق کے ممتاز ماہر حکیم احمد سلیمی، اور شعبہ طب کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق احمد بھی موجود تھے۔ جامعہ کی جانب سے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، ڈین فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز / ڈائریکٹر لنکیجز، جامعہ بلوچستان کوئٹہ،ڈینز اور ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے قرشی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو صحت عامہ کے فروغ اور عملی تدریس کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈسپنسری نہ صرف جامعہ کے طلبہ و عملے کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ طلبہ کے کلینیکل تجربے میں بھی اضافہ کرے گی۔یہ معاہدہ جامعہ بلوچستان کی جانب سے علمی میدان کو عوامی خدمت اور روایتی طب سے جوڑنے کی سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسید صدیق آغا انتقال کر چکے ہیں جو سید سلیم آغا مرحوم کے بھائی اور سید حنیف سید عارف سیدادریس سید جہانگیر سید جان شیر کے ولد اور سید حبیب اللہ شاہ مرحوم سید فیض اللہ آغا سید ناصر کے چچا تھے جن کی فاتحہ خوانی کلی عبدالرحمن زئی گلستان میں ادا کی جائے گی۔

Comments are closed.