تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے ایک کم سن بچّے کو سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
طرابلس(این این آئی)لیبیا کی قومی فوج نے معیتیقہ ہوائی ایئر اور اس میں شامل ہوائی اڈے کو نو فلائی زون قرار دیتے ہوئے اسے کسی بھی قسم کی سول یا فوجی فضائی آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے۔
بغداد(این این آئی)عراق میں ایرانی پروردہ ایک شدت پسند شیعہ عسکری گروپ عصائب اھل الحق کی طرف سے ایک بار پھر امریکی فوج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے امریکی فوج کو عراق سے نکلنے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مالیات محمد الجدعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت رواں سال کے دوران عالمی منڈی میں 4 ارب ڈالر مالیت کے اضافی حکومتی انسٹرامنٹ ڈیبیٹ پیش کر سکتی ہے۔
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کریگی
اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔