• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

رواں سال سعودی عرب نو ارب ڈالر کے بین الاقوامی بونڈز پیش کرے گا

web desk by web desk
January 23, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
رواں سال سعودی عرب نو ارب ڈالر کے بین الاقوامی بونڈز پیش کرے گا

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مالیات محمد الجدعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت رواں سال کے دوران عالمی منڈی میں 4 ارب ڈالر مالیت کے اضافی حکومتی انسٹرامنٹ ڈیبیٹ پیش کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں الجدعان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں رواں سال عالمی منڈی میں ہماری جانب سے 9 ارب ڈالر مالیت کے انسٹرامینٹ ڈیبیٹ پیش کیے جائیں گے۔ ان میں 5 ارب ڈالر کے پہلے ہی پیش کر چکے ہیں اور اب 4 ارب ڈالر باقی ہیں۔الجدعان کے مطابق یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ سعودی بونڈز کی طلب کی سطح بلند اور بہت اچھی ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف طلب بلکہ بونڈز کے نرخ بھی خوش آئند ہیں۔ سعودی عرب اب بین فنڈنگ کے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارا فنڈنگ پورٹ فولیو تنوع کا حامل ہے۔سعودی وزیر نے باور کرایا کہ مملکت یورو اور سعودی ریال میں بونڈز پیش کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ، اسی طرح سکوک بھی مگر یہ امر مارکیٹ کے حالات پر منحصر ہے۔الجدعان نے مزید کہا کہ مورال اور طلب بہت مثبت ہے اور اعداد و شمار یہ ثابت کر رہے ہیں اصلاحات کی روشنی میں ویڑن 2030 کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔الجدعان نے باور کرایا کہ رواں سال حکومتی اخراجات کم ہوں گے تاہم یہ کمی نسبتا زیادہ بڑی نہیں ہو گی۔الجدعان نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کساد بازاری کی صورت میں حکومت مداخلت کے لیے تیار ہے جیسا کہ 2017 میں ہوا تھا۔

Previous Post

سعودی عرب کے ساتھ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، ایران

Next Post

یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک

Next Post
یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک

یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.