
کوئٹہ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہا کہ کشمیرپر امریکی ثالثی قوم کو قبول نہیں اس لیے کہ امریکہ نے نہ کبھی انصاف کیااورنہ ہی مصیبت کے موقع پر پاکستان کا ساتھ دیاہے کفار مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ،ڈونلڈٹرمپ کی قرابت قوم کو مزید غلام وتباہ کردیگی ۔آئی ایم ایف ملازمین وریٹائرڈفوجی وبیوروکریٹ سے ملک چلانا دانشمندی نہیںآٹے بحران ،مہنگائی وبرف باری میں ریلیف پہنچانے کے حوالے سے حکومت مکمل طورپر ناکام ہوئی ہے جماعت اسلامی ہی قوم کومشکلات وپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ حکومت نے پہلے سو دن پھر چھ ماہ مانگے اور اب وزیراعظم کہتے ہیںکہ پانچ سال بعد ہماری کارکردگی کے متعلق سوال کیا جائے ۔ ان نالائق حکمرانوں کو پچاس سال بھی دے دیں تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ حکومت کو دیاگیا وقت ناکامیوں کی نہ ختم ہونے والی داستان ہے ۔ مہنگائی سو فیصد بڑھ گئی ہے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے لوگ نان شبینہ کے محتاج اور حکمران اب بھی جھوٹے وعدوںاور بلند و بانگ دعوئوں سے باز نہیں آرہے ۔ تبدیلی کی طرح احتساب کا نعرہ بھی کھوکھلا ہوچکاہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کہتی ہے کہ کرپشن پہلے سے بڑھ چکی ہے ۔ نیب کی کاروائیاں بھی ایک مخصوص علاقے تک محدود ہیں آج تک بلوچستان سے کسی ایک کرپٹ کو بھی نہیں پکڑا گیالوٹ مار جاری احتساب بند یہ سلسلہ ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے ترقی وخوشحالی کاکوئی پراجیکٹ نہیں وفاق سے صوبے کو فنڈزتو ملے مگروہ سب کرپشن کا نظرہوئے ان سب کے باوجوداحتساب ،نیب کے ادارے یکسر خاموش ہیں جو لمحہ فکریہ ہے کیا بلوچستان میں صرف کرپشن ہوگا اور ملوث بدعنوانوں کا راستہ کوئی نہیں روکھے گا الحمداللہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کی محرومیوں اور مسائل پر پارلیمنٹ میں ہمیشہ آواز بلند کی ہے ۔ ہم بلوچستان کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی اقتدار کے ایوانوں میں ان کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔




