
کوہلو(این این آئی) کوہلو میں ٹڈی دل کے حملے سے سینکڑوں ایکڑ پر محیط گندم کی فصل تباہ ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹڈی دل کا حملہ گندم ،پیاز سمیت دیگر فصلوں پر جاری ہے جس سے ضلع کے تحصیل ماوند،تحصیل کوہلو،کاہان،گرسنی سمیت مختلف علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ پر محیط گندم اور پیاز کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے دوسری جانب ٹڈی دل کے صوبے بھر میں فصلوں پر حملے سے ہزاروں ایکڑ پر محیط رواں سال زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں تاہم تاحال صوبائی حکومت خواب خرگوش کی نیندسے نہیں جاگ سکی ہے زمینداروں نے این این آئی کو بتایاکہ ٹڈی دل کے حملے سے ان کی سال بھر کی کمائی ٹڈی دل کی نظر ہوگئی ہے جس سے انہیں ایک جانب لاکھوں روپے کے نقصانات اٹھانا پڑے ہیں تو دوسری جانب اب سال بھر انہیں فاقہ کشی پر گزارا کرنا ہے کیونکہ ان کے پاس ذریعہ ماش کا واحد ذریعہ یہی فصلیں ہوتی ہیں جو ٹڈی دل سے تباہ ہوگئے ہیںاور صوبائی حکومت کی جانب سے نہ تو اب تک حملے کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور نہ ہی نقصان سے زمینداروں کی داد رسی کی گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔



