وزیراعظم کا اسلام آباد میں باپ بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے، ملک بھر بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

20

اسلام آباد۔22جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کی ہا ¶سنگ سوسائٹی میں باپ اور بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے اور ملک بھر ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو ریسکیوکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کئے جائیں، این ڈی ایم اے صوبوں اور متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کرے

Comments are closed.