ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل

16

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل

ایمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں، ذمہ دار حکمران ہیں، جو انصاف کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت

سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان کے زخموں پر نمک پاشی سیاسی بلوغت نہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں، شاہد رند

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی پہلے دن سے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

سینیٹر ایمل ولی خان کا بیان غیر سنجیدگی، لا علمی اور تعصب کا مظہر ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

بلوچستان کے عوام دکھ میں ہیں جبکہ ایمل ولی خان سیاسی نعرے بازی میں مصروف، ترجمان حکومت بلوچستان

جو شخص خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل نہ دے سکا، وہ بلوچستان پر رائے دینے سے گریز کرے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

ایمل ولی خان کو بلوچستان کی حساسیت اور روایات کا کوئی ادراک نہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

اس کیس میں ہر شخص انصاف کا خواہاں جبکہ ایمل ولی خان پوائنٹ اسکورنگ میں لگے ہیں، شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنانا مظلومین کے زخموں پر وار کے مترادف ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

ایمل ولی خان بتائیں انہوں نے بلوچستان کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ شاہد رند کا سوال

سیاسی مفاد کی خاطر مظلوموں کے نام پر بیانیہ بنانا شرمناک عمل ہے، ترجمان حکومت بلوچستان

بلوچستان میں کسی کو سیاسی تماشا لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شاہد رند کا سخت مؤقف

ایمل ولی خان اپنی ناکام سیاست چمکانے کے لیے بلوچستان کو بدنام نہ کریں، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

جس سرداری یا جرگہ نظام کیخلاف ایمل ولی خان تقریر کر رہے تھے، سرفراز بگٹی اس کے خلاف عملی جدوجہد کرتے رہے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

Comments are closed.