ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے بیلا کے علاقے میں واقع بنیادی مرکز صحت   اسماعیلانی گوٹھ کا دورہ کیا

15

اوتھل22جولائی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے بیلا کے علاقے میں واقع بنیادی مرکز صحت   اسماعیلانی گوٹھ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہیلتھ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈیوٹی پر بروقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔

Comments are closed.