بلوچستان
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو گور نر ہائوس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی ، ملاقات میں برفباری سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال ، ریلیف اور بحالی کے کام ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت ، سی پیک پراجیکٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچی ہیں۔



