پاکستان

سپریم کورٹ ، پاکپتن کے پرائمری اساتذہ کی پروموشنز ختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظر ثانی اپیل خارج ، پرموشن واپس لینے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکپتن کے پرائمری اساتذہ کی پروموشنز ختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظر ثانی اپیل خارج کر دی بدھ کو سپریم کورٹ میں پاکپتن کے پرائمری اساتذہ کی پروموشنز ختم کرنے کے عدالتی فیصلہ پر نظر ثانی اپیل پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے فیصلے پر نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے پاکپتن کے پرائمری اسکول ٹیچر کی پرموشن واپس لینے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔دوران سماعت درخواست گزار اسکول ٹیچر جذباتی ہوگیا ۔ درخواست گزار عبد الرئوف نے کہاکہ محکمہ نے پہلے خود 2007 میں ترقیاں دیں، 2013 میں محکمہ نے ترقی واپس لینے کا کہہ دیا۔ درخواستگزار نے کہاکہ اگر کوئی کام محکمہ نے غلط کیا ہے تو ہم ذمہ دار کیسے ہو سکتے ہیں۔درخواست گزار نے روتے ہوئے کہاکہ اب ہم سے تنخواہیں واپس مانگی جا رہی ہیں، میں بچے پالوں یا تنخواہیں واپس دوں۔ درخواست گزار نے کہاکہ کہا جا رہا ہے کہ پرائمری سکول ٹیچر بھرتی ہونے والے کی ترقی کا کوئی قانون نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آرمی چیف کیلئے قانون بنانے کا حکم دے سکتی ہے تو ہم غریبوں کیلئے کیوں نہیں، سپریم کورٹ ہم ٹیچرز کی پروموشن کے قانون بنانے کا بھی حکم دے –

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button