ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے ضلع میں جاری پانی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی

14

گوادر21جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے ضلع میں جاری پانی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں برگیڈیئر احتشام، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، انجینئر طارق سخی (محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ)، جی ڈی اے، ایریگیشن اور دیگر اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران پانی کی قلت، بجلی کی ترسیل میں درپیش مسائل، لوڈ شیڈنگ اور اس کے اثرات، نیز ایریگیشن اور جی ڈی اے کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پانی کی سپلائی کے موجودہ نظام کا جائزہ بھی لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے جے ڈی اے (GDA) کو ہدایت دی کہ وہ اپنے جنریٹرز اور موٹریں ہمہ وقت اسٹینڈ بائی رکھیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔اسی طرح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو گوادر شہر کے لیے حال ہی میں نصب کردہ ڈیسلینیشن پلانٹ کو مو¿ثر انداز میں فعال کرنے کی ہدایت کی گئی، تاکہ شہریوں کو صاف اور مستقل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔

Comments are closed.