ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا
چمن 21جولائی :۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ایریا کوآرڈینیٹر اسد صافی پی پی ایچ آئی ضلعی سربراہ اکرم خان اچکزئی اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے ڈی سی چمن کو اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس بی ایچ یوز ڈسپنسریز رورل ہیلتھ سنٹرز اور ضلع میں موجود محکمہ صحت کی کارکردگی ڈاکٹرز اور سٹاف کی پرفارمینس ایمرجنسی و دیگر ادویات آلات مشینری اور دیگر ضروری سہولیات اور سامان کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات کی فراہمی اور مشینری کے حوالےسے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تا کہ ہم بے سہارا لوگوں کی علاج و معالجہ میں کامیاب ہوں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہوتے ہیں لہذا ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں۔
Comments are closed.