آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے لان میں موسم برسات شجر کاری مہم کا افتتاح کیا
آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے لان میں موسم برسات شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن و ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری مختار حسین ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی ایچ اے چوہدری امجد اقبال،ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے و ایس سی ہائی وے انجینئر انعام الحق نے بھی مختلف اقسام کے پودے لگائے جبکہ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ساجداسلم،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی محمد ثاقب حسین بھی موجو د تھے۔
آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجیدنے کہا کہ موجودہ موسمی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے نقصانات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ قومی شجر کاری کی جائے تاکہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکے۔درختوں ہی کے باعث ماحولیات میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام نیو سٹی میرپور،اسلام گڑھ،چکسوار ی،ڈڈیال میں بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں چونکہ موجودہ موسم برسات میں زیادہ سے زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے جس کے باعث شجرکاری مہم زیادہ کامیاب ہو گی۔
Comments are closed.