شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و غزالہ گولہ کا پیغام

18

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و غزالہ گولہ کا پیغام

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر محترمہ غزالہ گولہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کے سیاسی، جمہوری اور خارجہ پالیسی کے میدان میں جو انقلابی کردار ادا کیا، وہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔ 1973 کے آئین کی بحالی اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ان کا مشن تھا، جسے پاکستان کی قومی پالیسی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

غزالہ گولہ نے کہا کہ شہید بی بی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو خودمختار اور وقار پر مبنی بنایا، جس میں ملکی مفاد، ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات اور عالمی سطح پر مثبت تشخص کو ترجیح دی گئی۔ ان کی قیادت میں پارلیمنٹ کو خارجہ پالیسی کی تشکیل میں کلیدی حیثیت دی گئی، جو جمہوری عمل کی حقیقی ترجمانی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جب پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز درپیش ہیں، تو محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت، اعتدال پسند سوچ اور جمہوری نظریہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ عمل قومی پالیسی ماڈل فراہم کرتا ہے۔

پریس ریلیز کے اختتام پر غزالہ گولہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک جمہوری، پُرامن اور خودمختار پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments are closed.