اہم خبریںپاکستان

کمانڈر کینیا نیوی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)کمانڈر کینیا نیوی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا چیفس آف اسٹافس اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کینیا نیوی نے پاکستانی بحری جہازوں کی جانب سے ممباسا میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی خصوصی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بعدازاں معزز مہمان کو دی گئی بریفنگ میں علاقائی بحری سیکورٹی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ کمانڈر کینیا نیوی کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button