اہم خبریںبین الاقوامی
ٹرمپ عن قریب سنچری ڈیل کے حوالے سے حتمی اعلان کرنے والے ہیں، امریکی عہدیدار

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ، ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دن میں مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے صدی کی ڈیل کے بارے میں حتمی اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے کہا کہ صدی کی ڈیل کے حوالے سے صدرٹرمپ خود ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ اس فیصلے کے حوالے سے وقت ایک اہم عنصرہوگا کیونکہ اس معاملے میں تاخیرامریکی صدارتی انتخابات کی وجہ سے اس منصوبے کے مفاد میں نہیں ہوگی۔




