وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر چکوال میں غیرمعمولی بارشوں سے جاں بحق او ر زخمی کے امدادی چیک پہنچا دئیے گئے
لاہور 20جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکن اسمبلی ملک تنویر اعوان اورڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات بارشوں کے دوران چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کے گھر پہنچ گئیں اور وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے 25لاکھ روپے کے چیک پیش کئے- موضع کھیوال میں گزشتہ دنوں غیر معمولی اور تیز بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے باپ شعیب افضل اور بیٹا حیدرعلی شدید زخمی ہوگئے جوکہ بعد میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شعیب افضل کی بیوی شدید زخمی ہوگئی، رکن پنجاب اسمبلی ملک تنویر اعوان اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے جاں بحق ہونے والے شعیب افضل اور حیدرعلی کے لئے 10،10لاکھ روپے جبکہ زخمی خاتون شعیب افضل کی بیوہ کے لئے 5لا کھ روپے کے چیک پیش کئے -شعیب افضل کی بیوہ نے وزیراعلی مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا- رکن پنجاب اسمبلی ملک تنویر اعوان اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے مرحوم کی بیوہ کو تعزیت کا پیغام دیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے، اس موقع پر مرحوم شعیب افضل اور مرحوم حیدر علی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی خاتون کی صحت یابی کی دعا بھی کی گئی -ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے بتایا کہ ضلع چکوال میں بارشو ں کے دوران جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کو بھی حقیقی ورثا کا تعین کر کے امدادی رقم کے چیک فوری طورپر پہنچا دئیے جائیں گے –
Comments are closed.