پنجاب بھرمیں 1305ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1527زخمی ہوئے

16

لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1305ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 624افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔903معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیوز،76کم عمرڈرائیور،554مسافراور173پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت329متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد95حادثات میں 120متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 70حادثات میں 75متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1539متاثرین میں 1241مرد اور298خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 334فراد کی اوسط عمر18سال سے کم788افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ417زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1234موٹرسائیکلز،83آٹورکشے،115کاریں،29وین،13مسافر بسیں،43ٹرک اور113دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

*ترجمان ریسکیوپنجاب*

Comments are closed.