چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور اے سی سی کارڈ ہولڈرزکی باعزت طور پر وطن واپسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

26

کوئٹہ 20 جون:  چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور اے سی سی کارڈ ہولڈرزکی باعزت طور پر وطن واپسی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا- جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک جانے والے اے سی سی کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ذاہد سلیم نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنا رہی ہے۔ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی کے ساتھ سختی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کے انخلاء کے عمل کو تیز کریں اور اس سلسلے دو مہینے بعد دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔ اس موقع پر مختلف ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے تارکینِ وطن کی واپسی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضلعی حکام اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور انخلاء کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے انخلاء کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.