اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ نون کی قیادت کو قرار دیدیا

جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ نون کی قیادت کو قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کی رہنما وترجمان مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریلیا سے اور آپ کی لیڈر شپ لندن سے واپس تشریف لائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں ،عوام کو پتہ ہے، مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ملک سے ڈالر باہر منتقل کیا گیا، معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن مریم اورنگزیب یہ سبق نہ پڑھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button