اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے گورنر کی برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے کے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے یہ ہدایات صوبے میں حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزے کے لئے بذریعہ روڈ کراچی سے کوئٹہ کا سفر کرتے ہوئے دیں۔گورنر نے خضدار، قلات، سوراب اور مستونگ کے علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے جذبے کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button