امریکی تیل کے ذخائر میں بڑا اضافہ، عالمی منڈی میں خام تیل سستا
تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری حملوں اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 56 سینٹ یعنی 0.65 فیصد کمی کے بعد 85.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 16 سینٹ یعنی 0.17 فیصد گر کر 92.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
مارکیٹ ذرائع نے منگل کو امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں 52 لاکھ 80 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا۔
اسی عرصے میں پٹرول کے ذخائر 51 لاکھ 20 ہزار بیرل بڑھ گئے، جبکہ ڈیزل اور دیگر کشید شدہ ایندھن کے ذخائر میں 3 لاکھ 51 ہزار بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکا میں تیل اور ایندھن کے ذخائر بڑھنے سے رسد کے حوالے سے خدشات میں کمی آئی، جس کا اثر قیمتوں پر پڑا۔
